• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی، بھارتی کرکٹرز میں دووریاں، شائقین ایک دوسرے کے قریب

دبئی (جنگ نیوز) بھارت کے گودی میڈیا کا نفرت سے بھرا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا، پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں میں تو واضح دوریاں رہیں لیکن ماضی کے برعکس پاکستانی اور بھارتی شائقین میں دوستی دکھائی دی۔ دبئی میں پاکستان اور بھارتی شائقین ایک ساتھ نظر آئے، دونوں ممالک کے لوگوں میں ہم آہنگی دکھائی دی۔ بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں، بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملا کر غلط کیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے لوگ کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، ایک نے تو یہ تک کہہ دیا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی میچ میں شکست کے بعد ایک بھارتی نے پاکستانی دوست کا حوصلہ بڑھایا، اسٹیڈیم میں بھارتی فین سدھیر نے چاچا کرکٹ سے ملاقات کی، ہاتھ ملایا اور گلے بھی ملے۔