• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، بم حملے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں ایک افسر اور چار اہلکار شہید ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت سے تقریباً120 کلومیٹر دور دشت کھڈان میں اس وقت پیش آیا جب فرنٹیئر کور (ایف سی ساؤتھ) کی تین گاڑیاں ایک کچے راستے سے گزر رہی تھیں۔ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار کیپٹن وقار احمد کاکڑ اور چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

اہم خبریں سے مزید