• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارلی کرک قتل میں اہم پیشرفت، ملزم کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے میچ کر گیا

واشنگٹن (اے ایف پی) چارلی کرک قتل میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے میچ کر گیا۔ایف بی آئی کا کہنا ہے ہتھیار کے تولیے اور سکریو ڈرایور سے حاصل شدہ ڈی این اےٹائلر رابنسن کا ہے، شوٹنگ سے قبل رابنسن کا نوٹ برآمد، کرک کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا گیا،رواں ہفتے فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ – امریکی قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے قتل کی جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والا ڈی این اے مشتبہ شخص ٹائلر رابنسن سے مطابقت رکھتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید