• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر نے پارکوں کی زمین رشتہ داروں اور دوستوں کو معمولی کرائے پر دی، سیف ایڈووکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب صاحب اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرکے اپنی اصلیت ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے پارکوں کی زمین کمرشل مقاصد کے لئے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو معمولی کرائے پر دی میئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ غلط بیانیوں کا مکمل پیکیج تھاحب نہر کی تباہی معمولی مسئلہ نہیں، ٹوٹے ہوئے حصہ کو مٹی تلے دبا کر جرم کی پردہ پوشی کی جارہی ہےانتہائی ناقص کام کرنے پر حب نہر اور ملیر ایکسپرس وے کے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی، سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرتضی وہاب نعمت اللہ خان پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ان پر تنقید کرکے اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے، نعمت اللہ صاحب پر تنقید چھوٹا منہ بڑی بات ہےان کی نظامت کراچی کا سنہرا دور تھا ان کے وژن ترقی اور دیانت داری کا اپنے پرائے سب معترف ہیں اس وقت پورے شہر کے ہر گلی کوچہ میں سندھ حکومت کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہیں ان غیرقانونی تعمیرات میں کھربوں روپے کا کالا دھن استعمال ہورہا ہےہزاروںارب روپے خورد برد کرنے والے اپنے گناہ چھپانے کے لئے ٹاؤن پر تنقید کر رہے ہیں
اہم خبریں سے مزید