کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پرتیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں945 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی حد بحال،50.41 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت 88ارب 30کروڑ 58 لاکھ روپے بڑھ گئی، تاہم کاروباری حجم13.16فیصد کم رہا۔