اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے طورخم بارڈر ٹرمینل کے راستے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے ٹرک کے خفیہ خانہ سے 17.500 کلوگرام ہیروئن اور 4.500 کلوگرام آئس(میتھ ایمفیٹا مائن کل 22 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے ،منشیات جلال آباد سے لائی گئی تھیں جس کی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہےگاڑی کا ڈرائیور مومند اکرام، ننگرہار افغانستان کا رہائشی ہے جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیاہے ، دریں اثناء ملک گیر 8 کاروائیوں کے دوران 3 نائجیرین باشندوں سمیت 6 ملزمان گرفتار کر کے 1کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 71 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ، فتح جنگ روڑ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.400 کلو چرس برآمد ۔