کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جماعت اسلامی والوں سے گزارش کروں گا کہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں اور مجھے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے دیںاسی سےشہر اور اس کے شہریوں کا بھلا ہوگا یہ اختیارات اور وسائل کی بات کرتے رہتے ہیں میں ان سے کہوں گا گھر چلے جائیں ہم کام کر کے دکھائیں گے آپ نے دو سال میں کچھ نہیں کیا اگرصرف لوگوں کو گمراہ کرنا ہے تو ٹھیک ہے،کے ایم سی اربوں روپے کمانے والے تاجروں سے صرف معمولی سا میونسپل ٹیکس وصول کر رہی ہے جس سے شہری سہولتوں میں بہتری آئے گی\ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز صدردفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان سمیت دیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی موجود تھے میئر نے کہا کہ ایم کیو ایم کو وفاق کی جانب سے ملنے والے 20ارب روپےکے ترقیاتی فند کو استعمال کرنے کی ہم نے ابھی تک این او سی نہیں دی ہےہمیں وفاق کے کام کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے ہمارا صرف یہ کہنا ہے کہ یہ فنڈ کے ایم سی ،ٹاونز کے ذریعے خرچ کیا جائےانہوں نے کہا کہ سعدی ٹاون اور اسیکم 33 کی دیگر آبادیوں کو آئندہ سیلاب سے بچانے کے لئے ہم نے ڈیڑھ دوارب روپے کے قریب برساتی نالہ تعمیر کرنے کا ٹینڈر کر دیا ہے اسی طرح صفورا چورنگی سے پہلوان گوٹھ تک سڑک اور نالےدونوں کو بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔