اسلام آباد (صالح ظافر) افغانستان کے معاشرے میں صوفی سلسلوں اور مذہبی اتھارٹی کا سیاسی کردار ایک لازمی حصہ بن چکا ہے اور یہ افغانستان میں اہم پیش رفت اور فیصلوں میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں ، آمنہ خان, سہیل محمود کی گفتگو،افغانستان میں مذہبی اور ثقافتی پہلوؤں کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے ۔ یہ بات پیر کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ میں ہونے والی ایک گفتگو کے دوران سامنے آئی۔