لاس اینجلس (جنگ نیوز)ایمی ایوارڈز میں دی پٹ بہترین ڈرامہ قرار، اسی ڈرامے کے نوآ وائیلی اور لانساسا نے بہترین مرکزی اداکار و بہترین معاون اداکارہ ایوارڈز بھی جیتے۔کامیڈی سیریز دی اسٹوڈیوکے سب سے زیادہ 13ایوارڈز ، بہترین کامیڈی اداکار انعام سیٹھ روگن کو ملا۔سائنس فکشن سیریز سیونرنس نے بہترین اداکارہ برٹ لوئر، بہترین معاون اداکارکے ایوارڈز اپنے نام کیے۔تقریب میں غزہ جنگ کی گونج سنائی دی۔ آئنبائنڈرکاکہنا تھا فلسطین آزاد کرو،یہودی ہونے کے ناطے میرا فرض ہے مذہب وثقافت کو اسرائیل سے الگ کروں، ہسپانوی اداکار جیویر بارڈم نے کہا کہ کسی ایسی فلمی کمپنی کے ساتھ کام نہیں کر سکتے جو نسل کشی کوجائز مانتی یا سپورٹ کرتی ہو، امریکی ہیلتھ کیئر ورکرز کی مشکلات پر مبنی ایچ بی او میکس کا ڈرامہ "دی پٹ" کو ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈرامہ کا انعام دیا گیا۔ اسی ڈرامے کے اداکار نوآ وائیلی اور اداکارہ کیتھرین لانساسا نے بالترتیب بہترین مرکزی اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈز بھی جیتے۔