• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ کون سی شخصیت تھی جسکی ہدایت پر میچ ریفری نے کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا؟

دبئی(عبدالماجد بھٹی)دبئی میں پاک بھارت میچ کے بعد ہونے والے تنازع کے بعد ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ وہ کون سی شخصیت تھی جس کی ہدایت پر میچ ریفری نے دونوں کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا؟زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھارت میں انڈین پر یمیئر لیگ کے پینل میں شامل میچ ریفری بھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقاسیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ۔جنوبی افریقانے آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ سیریز کے میچز آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل تھا۔ پاکستانی وزارت داخلہ نےاینڈی پائی کرافٹ کی پاکستان میں داخلے پر بھی پابندی عائد کرسکتا ہے اس حوالے سے تجویز زیر غور ہے۔ جنگ کی تحقیق کے مطابق آئی سی سی میچ ریفری انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا ملازم ہوتا ہے اور وہ عام طور آئی سی سی کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جے شاہ اور سی ای او بھارتی ہیں۔ دونوں نے بھارتی حکومت کا پیغام اپنے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان کے ذریعے میچ ریفری کو دیا۔
اہم خبریں سے مزید