• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی نے ’’مشن افغانستان‘‘ گنڈاپور سے لیکر اچکزئی کے سپرد کردیا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) بانی تحریک انصاف نے "مشن افغانستان" گنڈاپور سے لے کر محمود اچکزئی کے سپرد کردیا جسے قائد حزب اختلاف بنانے میں اسے ناکامی ہوئی تھی،بانی نے صوبے میں امن کے لئے نیا فارمولا پیش کردیا واضح نہیں کہ وفاقی حکومت کو حصہ بنایا ہے یا صوبائی کو، غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کی پھر مزاحمت، دعوٰی کیا کہ اس سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ،دہشت گردی میں جانیں قربان کرنے والے فوجیوں، پولیس والوں، شہریوں کو شہید قرار نہیں دیا،افغانستان کے ساتھ تعلقات میں وفاقی حکومت کو معاملہ کرنے کے آئینی اختیار کو لگا تار چیلنج کیا جارہا ہے،گنڈاپور نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے خلاف کھلی جنگ چھیڑ دی انہوں نے کہاکہ اس پر لوگ جھوٹ بول رہے ہیں وی لاگ اور جعلی اکاؤنٹ بنانے سے آزادی کی جنگ نہیں لڑی جا سکتی سوشل میڈیا کے ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے ایسا ہوتا تو بانی تحریک جیل میں نہ ہوتے،گنڈاپور نے اعتراف کرلیا کہ بانی کی فائنل کال، 5 اور 14 اگست کو لوگ باہر نہیں نکلے،اڈیالہ جیل کے باہر ڈرامائی منظر پیدا کرکے، ملاقات کے بغیر گنڈاپور پتلی گلی سے نکل گئے،بانی تحریک انصاف نے اپنے ’’مشن افغانستان‘‘ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے واپس لیکر بلوچستان کے قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی کو سونپ دیا ہے جنہیں وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کے خواہاں تھے اور اپنی پارٹی کے ارکان کی مزاحمت کے بعد اس فیصلے کو معطل کردیا تھا۔ پیر کو ا ڈیالہ جیل میں سزائے قید کاٹ ر ہے بانی تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ گنڈاپور سے کہا ہے کہ اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو لیکر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی سرکردگی میں افغانستان جائیں تاکہ افغانستان مقامی قبائل اور حکومت ایک ساتھ بیٹھیں یہاں حکومت کی وضاحت نہیں کی گئی کہ اس سے مراد صوبے کی حکومت ہے یا وفاقی حکومت، بانی تحریک نے اسے صوبے میں امن کے حل کے طور پر پیش کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کردیا ہے کہ افغانوں کواپنے ملک بھیج دینے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید