• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور سندھ حکومت کا 300 روزہ کلائمیٹ ایکشن پلان بنانے پر اتفاق

کراچی( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اور سندھ حکومت کا 300 روزہ کلائمیٹ ایکشن پلان بنانے پر اتفاق، ایکشن پلان کی تیاری کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں ورکنگ گروپ قائم، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی معاونت ناگزیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نےوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں مون سون سے قبل 300 روزہ کلائمیٹ ایکشن پلان شروع کرنے، سکھر بیراج کی گنجائش بڑھانے، دریائے سندھ کے کمزور پشتوں کو مضبوط کرنے اور پرانے قدرتی راستوں کی بحالی پر بات چیت کی تاکہ دریائی اور برساتی سیلابوں کے دوران قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کو روکا جا سکے۔ یہ ملاقات وزیراعلی ہاس میں منعقد ہوئی جس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی شریک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید