اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے جنگلات کے بارے میں صوبائی دعوؤں کی تصدیق کیلئے سپارکو سیٹلائٹ کی تصاویر طلب کر لیں ، خیبرپختونخوا میں ٹمبر مافیا ہر طرف سرگرم، جنگلات عملہ چیک پوسٹ پر رشوت لیتا ہے،شائستہ خان ، بلین ٹری سونامی پر کیسے اعتبار کریں، شائستہ رحمانی جنگلات کے رقبے میں بہتری آئی ہے،حکام خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان محکمہ جنگلات حکام کا جی بی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی منزہ حسن کی زیرصدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا تو خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی ممبر کمیٹی شائستہ خان نے کہاوہاں ٹمبر مافیا ہر طرف سرگرم ہے، ہزارہ میں جنگلات کا عملہ چیک پوسٹ پر سرعام رشوت لیتا ہے،اس کی بہتری کے لیے کیا اقدامات کریں گے؟، کونسے درخت لگانے جا رہے ہیں جو اہم کردار ادا کریں گے؟، جنگلات میں آگ پر قابو پانے کا نظام نہیں ہے۔