اسلام آباد (نامہ نگار)حکومت نے پٹرول کی قیمت مسلسل تیسری بار برقرار رکھ کر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلامیہ جاری کردیا ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگیا، اس سے قبل حکومت نے 16 اگست اوریکم ستمبرسے بھی پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی،اب آئندہ 15 روز کے لیے بھی پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔