اوٹاوا (جنگ نیوز) کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا، فرانس، مصر، اردن، قطر اور برطانیہ کے رہنماؤں نے پیر کے روز ایک ٹیلی فونک کال میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ "تمام رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ توجہ امن و سلامتی کے فروغ پر مرکوز رہنی چاہیے۔