• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک گورنر کی ظہران ممدانی کی حمایت، سروے میں 22 پوائنٹس برتری

کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک گورنر کی ظہران ممدانی کی حمایت، سروے میں 22 پوائنٹس برتری،گورنر کیتھی ہوچل کا کہنا تھا ممدانی نیویارک کو سب کیلئے محفوظ اور سستا بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ظہران نے بسوں کو مفت کرنے، کرایہ داروں کیلئے کرایہ منجمد کرنے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے وعدے کیے ہیں۔ نیویارک کی ریاستی گورنر کیتھی ہوچل نے ڈیموکریٹک امیدوار اور فلسطین نواز سیاستدان ظہران ممدانی کو میئر کے عہدے کے لیے حمایت دے دی ہے۔ نومبر میں ہونے والے اہم انتخاب سے قبل یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ سروے کے مطابق ممدانی اپنے قریبی حریف سابق گورنر اینڈریو کومو پر 22 پوائنٹس کی واضح برتری رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید