• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ردعمل کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 51 فلسطینی شہید، بھوک سے مزید 7 جاں بحق

کراچی (نیوز ڈیسک)عالمی ردعمل کے باوجودغزہ پر اسرائیلی حملے جای،51فلسطینی شہید کردئیے گئے جن میں امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں، بھوک سےمزید 7جاں بحق ہوگئے۔بھوک سے اموات 422تک پہنچ گئیں۔ صہیونی فوج نے غزہ کی بلند و بالا الغفری ٹاور کو بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنا دیا،اسرائیلی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ غزہ پر قبضے کے باوجود حماس کو عسکری یا سیاسی شکست دینا ممکن نہیں،نیتن یاہو کا مزید حملوں کے امکان کو رد کرنے سے انکار،قیدیوں کے اہل خانہ کا فوجی قیادت سے شفاف پالیسی و فوری ملاقات کا مطالبہ ،اسپین نے 700 ملین یورو کا اسرائیلی ہتھیاروں کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔غزہ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے تیز ہو گئے ہیں جن میں صرف ایک دن میں 51فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ غذائی قلت اور ناکہ بندی کے باعث مزید سات نوزائیدہ اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے دم توڑ گئے
اہم خبریں سے مزید