• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کے رہائشیوں کا میگا سڑک منصوبے ’’شاہراہ بھٹو‘‘ کے خاتمے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملیر کے رہائشی، مقامی برادریاں، سماجی کارکن اور وکلا نے شاہراہ بھٹو(ملیر ایکسپریس وے) کے خاتمے کا مطالبہ کر دیاکراچی میں حالیہ مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے قدرتی سیلاب کے پس منظر میں اور سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی آئندہ سماعت کے موقع پرملیر کے رہائشیوں، مقامی برادریوں، سول سوسائٹی، ماحولیاتی و موسمیاتی کارکنوں اور وکلا نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے میگا سڑک منصوبے “شاہراہ بھٹو” (سابقہ ملیر ایکسپریس وے) کے خاتمے اور منسوخی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ یہ منصوبہ ہزاروں لوگوں کی بے دخلی، زرخیز زمین کی تباہی، ملیر ندی کے قدرتی بہاؤ میں تبدیلی اور کراچی کے ماحولیاتی خطرات میں اضافہ کرے گا۔ 39کلومیٹر طویل یہ ملٹی لین ایکسپریس وے براہِ راست ملیر ندی کے تلے اور فلڈ پلین پر تعمیر کی جا رہی ہےاس منصوبے کو طویل عرصے سے سماجی، ماحولیاتی اور قانونی تباہ کاریوں کے خدشات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے اس کا ماحولیاتی اثرات کا جائزہ (EIA) تاحال سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے جس کی آئندہ سماعت جمعرات، 18 ستمبر 2025 کو مقرر ہے۔پریس کانفرنس میں مقررین نے یاد دلایا کہ مارچ 2022میں EIA کی عوامی سماعت کے بعد احتجاجی تحریکوں اور عدالتی کارروائیوں میں بارہا ماحولیاتی خطرات اور سیلاب کے خدشات پر خبردار کیا گیا تھا لیکن سندھ حکومت نے ان کو نظر انداز کیا۔
اہم خبریں سے مزید