• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد انتظامیہ کی نااہلی، ایک ہفتے بعد بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد انتظامیہ کی نااہلی بارش کے ایک ہفتے بعد بھی بارش کے پانی اور کیچڑ کی نکاسی نہیں کی جاسکی۔لطیف اباد 5،7 اور جی او أر کالونی کے مین پر پانی اور کیچڑ کی وجھ سے بد ترین ٹریفک جام۔ جی او آر کالونی کی مین شاہراہ پر بارش اور سیوریج کے پانی کی وجہ سے اسکول کے بچے گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔کالونی کی مین شاہراہ پر پلازہ مالکان نے سڑک تک سیڑھیاں اور پیٹرول پمپ انتظامیہ نےتجاوزات قائم کر رکھی ہیں جو ضلع انتظامیہ کو نظر نہیںآتیں۔نہ ہی جی او آر کالونی میں داخلے کے لئے رانی باغ کے سامنے یو ٹرن بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید