• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی(سید محمد عسکری) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ کنزیٰ بنت سکندر رول نمبر 321039 نے ٹوٹل 1100میں سے 987نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی، دوسری پوزیشن تابانیز کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس کی طالبہ عبیرہ کمال بنت انور کمال رول نمبر 317002نے 974نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ ثناء بنت محمد اشرف رول نمبر 321046 نے 968نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28ہزار 651امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27ہزار 707امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 11ہزار 974 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 43.22فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 243 امیدوار اے ون گریڈ، 1202 اے گریڈ، 2262 بی گریڈ، 3879 سی گریڈ، 4071 ڈی گریڈ میں اور 317 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
اہم خبریں سے مزید