• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی تنہائی سے بچنے کیلئے میڈیا میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے، نیتن یاہو

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اقتصادی تنہائی سے بچنے کیلئے میڈیا میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے، ایران سے جنگ کے بعد اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری برقرار رہی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو روایتی اور سوشل میڈیا میں اثرو رسوخ کی مہمات پر بھاری سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیرونِ ملک منفی تشہیر سے پیدا ہونے والی معاشی تنہائی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ وزارتِ خزانہ کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ جون میں ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری برقرار رہی۔
اہم خبریں سے مزید