• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ورلڈ 2025، فرانس میں سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے ٹیکس ورلڈ 2025 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔فرانس کے شہر پیرس میں 15 سے 17 ستمبر تک جاری ٹیکس ورلڈ 2025 میں پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی شاندار شرکت کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔نمائش میں پاکستان کی 23 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جو ٹیکسٹائل کے شعبے میں جدت اور پائیداری کے نئے تصورات کو اجاگر کر رہی ہیں۔اس موقع پر میسی فرینکفرٹ کے صدر فریڈریک بوجارڈ اور شو ڈائریکٹر نکولس گوگنہیم نے فرانس میں پاکستانی سفیر کا استقبال کیا،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی نمائندوں سے ملاقات کی اور فرانس میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے فعال کردار کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید