کراچی(نیوزڈیسک)ٹرمپ نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) تنازع پر واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔دوسری طر ف واشنگٹن ڈی سی کی میرنے کہا ہے کہ ٹرمپ کی 30 دن کی ایمرجنسی ختم ہو چکی ہے مگر اب بھی 2 ہزار سے زائد نیشنل گارڈ فوجی شہر میں گشت کر رہے ہیں،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ قومی ایمرجنسی نافذ کر کے واشنگٹن ڈی سی کو وفاقی کنٹرول میں لے لیں گے۔واشنگٹن ڈی سی کی میئر میوریل باؤزر نے کہا تھا کہ شہر کی پولیس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کےساتھ تعاون نہیں کرے گی، آئی سی ای کے اہلکار غیر قانونی مشتبہ افراد کو حراست میں لے رہے ہیں اور ان پر نسلی پروفائلنگ کے الزامات بھی لگ رہے ہیں۔امریکی صدر نے 11 اگست کو شہر کے میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ (ایم پی ڈی) کا کنٹرول 30 دن کے لیے سنبھال لیا تھا، نیشنل گارڈ کو فعال کرکے وفاقی اہلکاروں کو تعینات کیا تھا، انہوں نے اسے جرائم اور بے گھری پر کریک ڈاؤن قرار دیا لیکن اسے وسیع پیمانے پر وفاقی اختیارات کے ناجائز استعمال کے طور پر دیکھا گیا ہے۔