• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 کروڑ فراڈ، دبئی کی عدالت کا ایشیائی و اماراتی افراد پر بھاری جرمانہ، قید

کراچی (اسد ابن حسن) دبئی کی ایک عدالت نے ایک ایشیائی شہری اور اس کے اماراتی ساتھی کو فراڈ کے الزام میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا پوری ہونے کے بعد ایشیائی باشندے کو متحدہ عرب امارات سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ گلف نیوز اخبار کے مطابق مذکورہ دونوں ملزمان نے ایک بڑے ہوٹل میں واقع ایک فلور کو جعلی لیز کے ذریعے ایک اماراتی بزنس مین کو تین لاکھ 80ہزار درہم میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا۔ بعد میں جب بزنس مین نے ہوٹل کی انتظامیہ سے معلومات حاصل کی تو انکشاف ہوا کہ یہ ڈیل جعلی تھی جس پر مقدمہ درج ہوا اور دونوں کو گرفتار کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید