• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف تربت میں داخلے کیلئے درخواست جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت نے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامزاور گریجویٹ پروگرامز میں اسپرنگ 2026 کے داخلوں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30ستمبر 2025تک توسیع کردی گئی ، یونیورسٹی آف تربت کے ایک اعلامیہ کے مطابق توسیع شدہ تاریخ تک امیدوار 15 انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز، 20 ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، 13 پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور 10 گریجویٹ پروگرامز کے علاوہ سیلف فنانس اسکیم کے تحت 9 پروگرامز میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر داخلہ پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جبکہ داخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت کے ایڈمیشن سیل (مین کیمپس) اور شہر میں واقع لاء ڈپارٹمنٹ سے بھی وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید