• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: خراب موسم کے باعث برٹش ایئر ویز کی درجنوں پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر متاثر

برطانیہ میں شدید موسم کے باعث برٹش ایئر ویز کی درجنوں پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں شدید موسم کی صورتحال نے فضائی سفر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ برٹش ایئر ویز نے تصدیق کی ہے کہ 60 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر ایئر پورٹس پر پھنس گئے ہیں۔

ایئر لائن کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں لندن، ایڈنبرا، نیو کیسل اور گلاسگو سمیت کئی شہروں کے لیے جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے مزید تاخیر اور منسوخیاں بھی متوقع ہیں۔

پرزازیں منسوخ  ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی افراد نے شکایت کی ہے کہ انہیں بروقت اطلاع نہیں دی گئی اور ایئر پورٹس پر ہجوم کے باعث مزید پریشانی پیدا ہوئی۔

جبکہ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں اور ہوٹل کی سہولت فراہم کر رہی ہے، تاہم موسم کی شدت کے باعث پروازوں کا شیڈول بحال ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی بارش، تیز ہوائیں اور دیگر موسمی اثرات کے باعث ٹرانسپورٹ سسٹم مزید متاثر ہو سکتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید