• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹ گئی، ضلع غربی اور وسطی کو پانی کی سپلائی معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حب پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹنے سے ضلع غربی اور وسطی کو پانی کی سپلائی معطل،ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً 6 بجے کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں حب رائزنگ مین کا شیل نکل گیا اور پانی لائن میں اوور فلو ہوگیاجبکہ کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ حب پمپنگ اسٹیشن پانی کی لائن پھٹنے کا بجلی کے بریک ڈاؤن سے کوئی تعلق نہیں، واضح رہے حب پمپنگ اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن ،سائٹ اور دیگر علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے افسران اور انجینئرنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ،سی ای او واٹر کارپوریشن کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام کا آغاز کیا گیا جو 10 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد مکمل کرلیا گیا، ترجمان نے مزید بتایا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد حب رائزنگ مین کو چارج کیا گیا اور حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، دریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی لائن پھٹنے کا بجلی کے بریک ڈاؤن سے کوئی تعلق نہیں ،حب پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، کے الیکٹرک کی ٹیمیں ادارے سے رابطے میں ہیں حب پمپنگ اسٹیشن پر اندرونی نوعیت کا فالٹ پیش آیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید