کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پیر کو اسپتال میں احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہوگئی ہے۔ اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جارہا ہے اور روزانہ ایک ہزار سے زائد بچوں کو علاج و معالجہ فراہم کیا جاتا ہے۔