کراچی (جنگ نیوز ) سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا ہےکہ پاکستان اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت اس کی قدر کے لیے ضروری ہے کہ قرآنی آیات اور خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر صدق ِ دل سے عمل کیا جائے، پاکستان کےمسائل حل کرنے کے لیے تعلیماتِ نبوی سے رہنمائی لی جائے، ان خبالات کا اظہار انہوں نے سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں روح پرور محفلِ میلاد سے خطاب کرتے ہو کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور سماجی حالات بہتر کرنے کے لیے ہمیں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اجتماعی توبہ کے بعد اپنی اصلاح کرنی ہوگی، اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے معاشرے کو جنریشن گیپ کے مسائل کا سامنا نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات انسان کے مادی و روحانی دونوں تقاضوں کی تکمیل کے لیےقابلِ عمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں،انہوں نے تعلیماتِ نبوی عام کرنے میں اپنے والد سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمۃ اللہ علیہ کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ کے بلندی ٔدرجات کے لیے دعا کی، محفلِ میلاد میں سید دلاور علی، غزالہ شریف، محمد عارف، ساجدصدیق ، واسع محمود، تحریم راحیل، ماصفہ ارمان نے سیرت طیبہ کے مختلف گوشے بیان کیے ، معروف ثناخواں الحاج صدیق اسماعیل ، اسد ایوب، کریم بلال عظیمی، سارہ متین اور دیگر نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا، آخر میں شرکاء نے ہدیہ صلوٰۃ و سلام پیش کیا ۔