• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، شادی کے روز پراسرار طوپر لاپتا دولہا واپس گھر پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو شادی کے روز پراسرار طوپر لاپتا دولہا پیر اور منگل کی درمیانی شب واپس گھر پہنچ گیا ، واقعہ کا مقدمہ اغوا کی دفعات تحت دولہے کے والد نے دو روز بعد زمان ٹاؤن تھانے میں درج کروایا تھا ، انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا جہانزیب شادی کےروز خود گھر چھوڑ کر گیا تھا، ابتدائی طور پر جہانزیب کا بتانا ہے رشتہ گھر والوں نے اپنی مرضی سے کیا تھا، جہانزیب اپنی شادی کو لیکر ذہنی طور پر پریشان تھا ،جہانزیب کے مطابق گھر چھوڑ کر جانے کے بعد دن رات سڑکوں پر گزاری،ایس ایچ او نفیس الرحمٰن کا دعویٰ ہے کہ جہانزیب کو پولیس نے کورنگی ڈھائی نمبر سے پکڑا ہے جہاں وہ اکیلا موجود تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید