• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے اورنازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم شبیر احمد تنولی ولد محمد شفیق کےخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7ہوگئی ہے ۔ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی معلوماتی ایکٹ 11(3) کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ سرکار مدعیت میں مکان مالک اعجاز اعوان اور ملزم شبیر احمد تنولی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید