• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عمران فاروق کی 15ویں برسی ملک بھر میں احترام کیساتھ منائی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 15ویں برسی پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں ، اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ہوا، اجتماع میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام شہداء حق کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہید انقلاب کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی انتھک جدوجہد نے ایم کیو ایم کو مضبوط اور منظم کیا، ان کی تحریکی خدمات ہماری سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہیں، ہم ان کے مشن کو جاری رکھنا اپنی ذمہ داری اور قرض سمجھتے ہیں۔ اجتماع میں سینئر مرکزی رہنماؤں انیس قائم خانی، کہف الورا، فرقان اطیب، مرکزی رہنماؤں، منتخب نمائندگان، شعبہ جاتی ذمہ داران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید