• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جراثیم کش اسپرے مہم کا مقصد شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے ہمراہ شہر بھر میں شروع کی جانے والی ”جراثیم کُش اسپرے مہم“ کا افتتاح کردیا، ٹاؤن آفس،ٹی ایم سی لیاقت آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ ”جراثیم کش اسپرے مہم“ کا مقصد کراچی کے شہریوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، قابض میئر مرتضیٰ وہاب اگر عوامی خدمت اور مسائل حل نہیں کر سکتے تو کم از کم عوام پر ٹیکسوں اور اپنی نا اہلی کا بوجھ نہ ڈالیں، ایک طرف قابض میئر میونسپل یوٹیلیٹی چارجزمیں ناجائز اضافہ کرتے ہیں، دوسری طرف بلند و بالا دعوے کرتے ہیں، اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں،لیکن جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہم خدمت کے میدان میں بھی آگے بڑھیں گے اور مزاحمت و جدوجہد کے ذریعے کراچی کے عوام کو ان کا حق دلوا کر رہیں گے،کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں صاف پانی، صاف ماحول، کھیل کے میدان اور صحت مند سہولیات میسر آئیں لیکن افسوس کہ آج بھی شہر کے پارک اور میدان کمرشل سرگرمیوں کی نذر کیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے حال ہی میں پارکوں کے کمرشل استعمال کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا ہے، جو کراچی کے عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید