• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں غیرت کے نام پر خاتون قتل، شوہر اور حقیقی بھائی گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں خاتون کو غیرت کے نام پر تیزدھارآلہ کے وارکرکے قتل کردیا گیا ،پولیس نے قتل میں ملوث اس کے شوہر غلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی میٹھا خان جمالی کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی بلال کالونی بدھ بازار اقصیٰ مسجد کے قریب واقع گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی گئی اور خاتون کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتولہ کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی دوسری شادی کی تھی اور اس کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں ،مقتولہ کو چاقو کے وارکرکے قتل کیا گیا ،پولیس نے بتایاکہ آلہ قتل تاحال نہیں ملا، ملزمان نے قتل کرنے کے بعد جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید