کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک خالد ضیاء نے ثروت اعجاز قادری کے پنجاب کے دورے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ چیئرمین کا پنجاب کے دورے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ بھی لینا ہے،کے پی کے میں بھی پاکستان سنی تحریک ذمہ داران اور کارکنان اور اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بارش اور سیلاب سے متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ بھی لگائے گئے تھے، ثروت اعجاز قادری ربیع الاول کے حوالے سے سنی تحریک کی جانب سے تقریبات اور ختم نبوت کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔