• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویگو کاپاکستان میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کاا علان

پشاور(جنگ نیوز)شمالی افریقہ اورمشرقِ وسطٰی کی سب سے بڑی ٹریول ایپ اور مارکیٹ پلیس ویگو(WEGO)نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا اعلان کردیا۔یہ اقدام کمپنی کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کمپنی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنارہی ہے۔کمپنی سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سفری شعبہ نے حالیہ برسوں نمایاں ترقی کی ہے اورقومی و بین الاقوامی سفر کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں قومی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے کئی روٹس بحال کیئے ہیں اور نئی منزلیں شامل کی ہیں۔اسلام آباد، لاہوراور سیالکوٹ نے پانچ نئی یا بحال شدہ پروازیں شروع کی ہیں جبکہ کراچی، پشاور، ملتان، فیصل آباداور اسکردوکیلئے نئے روٹس شروع کئے گئے جبکہ اسلام آباد سے اب پیرس اور مانچسٹرکیلئے براہِ راست پروازیں دستیاب ہیں۔ لاہور سے باکو، دمام اور کویت کے روٹس بحال ہوئے ہیں جبکہ سیالکوٹ کو بحرین، دوحہ، مسقط، ابوظہبی اور ریاض سے نیا روٹ ملاہے۔
پشاور سے مزید