• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،مغوی ریٹائرڈ ایف سی اہلکار کی لاش برآمد ،فائرنگ واقعات میں 2افراد قتل

پشاور( کرائم رپورٹر)متنی کے مغوی سابق ایف سی اہلکار کو قتل کردیا گیا ٗشاہ پور میں شخص کو قتل کردیا گیا ٗریگی سے بوسیدہ لاش ملی ہے ٗرہزنوں نے پانچ افراد کو لوٹ لیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محسن ولد خواجہ گل سکنہ حسن خیل ایف سی سے ریٹائرڈ ہواتھا اور اب سنٹرل جیل پشاور میں ڈیوٹی انجام دے رہاتھا 13ستمبر کو نو بجے کے قریب اسے بازار گئی کے علاقے سے اغواء کیا گیا اور گزشتہ روز اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش پھینک کرفرار ہو گئے پولیس نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سلمان عرف صدیق کے خلاف دہشت گردی ٗاغواء اور قتل کے مقدمات درج کر لئے ادھر محمد عمیر درانی سکنہ بدھو ثمر باغ نے تھانہ شاہ پور پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے بھائی فیصل درانی کے ساتھ گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ اس دوران عباد اللہ اوراس کاوالد عرفان اللہ آئے اور ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فیصل متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا ملزم عباداللہ اور مقتول کی چند روز قبل تکرار ہوئی تھی جبکہ تھانہ ریگی پولیس کو پلوسی نہر سے لاش ملی ہے جو بوسیدہ ہو چکی ہے اورشناخت کے قابل نہیں ہے جبکہ تھانہ کوتوالی کی حدود اندرون شہر گیلانی چوک میں سرشام دو مسلح رہزنوں نے ناکہ لگا کر محمد ریاض سکنہ پشاور کینٹ ،کبیر سکنہ گنج ٗحنیف سکنہ ایل آر ایچ اور وسیم سے اسلحہ کی نوک پر چار موبائل فون سیٹ چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ فقیر آباد کی حدود دلہ زاک روڈ پر موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے بیرسٹر ثاقب حسین سے اسلحہ کی نوک پر آئی فون 16پرومیکس چھین لی پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کر لیں ۔
پشاور سے مزید