• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو بنوں کے مغوی اہلکاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا،حاجی اقبال

پشاور ( لیڈی رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے کہا ہےکہ چار دن گزرنے کے باوجود بھی پسکو اہلکاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔جسکی وجہ سے صوبہ بھر کے محنت کشوں میں غیر معولی تشویش اورخوف وہراس پایا جاتاہے۔ان خیالات کا اظہار نے ایک جلا س خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائ سیکرٹری نورالامین نے واضح کیا۔ کہ 12 ستمبر کو کینٹ پولیس سٹیشن بنوں کے حدود سے بنوں پسکو کے 5 اہلکاروں عدنان خان۔ نقیب الرحمن ۔فرہاد۔ عبدالوہاب اور جاوید اللہ کو دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے۔جو کہ تاحال لا پتہ ہے۔نیز حکومت پسکو اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پسکو اہکاروں کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے اوراہلکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔بصورت دیگر یونین صوبہ گیر ہڑتال شروع کرنے سے گریز نہیں کریگی۔
پشاور سے مزید