پشاور( کرائم رپورٹر) گلبہار میں رخصتی کے فوری بعد دولہا کو دلہن سے محروم کردیا پولیس نے چار خواتین سمیت سات افراد کے خلاف مقدمات در ج کر لئے ۔محمد فیضان سکنہ رنگ روڈ نے تھانہ گلبہار پولیس کو بتایا کہ وارث خان نے چار لاکھ روپے لیکر اسکا رشتہ نرگس سے کرایا تھا گزشتہ روز نکاح کے بعد رخصتی ہوئی جس کے بعد دلہااور دیگر افراد اس کے ساتھ گاڑیوں میں سوار ہوئیں وہ رنگ روڈ پیرزکوڑی پل پہنچیں نو وارث خان نے چار خواتین اور دو مردوں کی مدد سے اسے گاڑی سے اتارا اور دلہن لیکر فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف دلہن کے اغواء اور جعل سازی کے مقدمات درج کر لئے ۔