• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Pk80حلقہ ورسک روڈ میں "پیغامِ سیرتؐ" کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

پشاور (لیڈی رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پشاور نے گذشتہ روز Pk 80 حلقہ ورسک روڈ میں "پیغامِ سیرتؐ" کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں نائب ناظمہ صوبہ حلقہ خواتین خیبر پختونخوا وسطی فصیحہ مریم نے "حبِ رسولؐ کا تقاضا اطاعتِ رسولؐ" پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت عورت ہم اپنے گھروں کے ماحول کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے تابع کریں۔ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی زندگی کا محور بنائیں، آپس میں اتفاق اتحاد اور محبت کو قائم کریں، قربانیاں دینے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت کے تحفظ کے لیے۔انکےحقوق کی ادائیگی پر خاص توجہ دیں۔ رسولؐ اللہ نے خواتین کو قواریر کہا۔ اورانکو تحفظ دیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کو اپنے بچوں اور بھائیوں کیلئے عملی نمونہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ پروگرام میں چھوٹی بچیوں کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا۔پوزیشن لینے والی بچیوں کے درمیان تحائف تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر تمام شرکاء میں "مسلم خواتین سے اسلام کے مطالبات" کے کتابچے ، حجاب سے متعلق پمفلٹس اور جماعت اسلامی کا تعارف تقسیم کیا گیا۔
پشاور سے مزید