• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ کے طلبہ خود پیپر دیکھ سکیں گے، ری ٹوٹلنگ ود شو آف پیپرز کا آغاز کر دیا گیا

پشاور( لیڈی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے امتحانی عمل میں شفافیت اور طلباء کے اعتماد کو فروغ دینے کے لیے نئی سہولت "ری ٹوٹلنگ ود شو آف پیپرز" کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کی تحت اب طلباء مقررہ فیس کے ساتھ اپنے پرچے دوبارہ چیک کروا سکیں گے اور متعلقہ پرچہ ماہر مضمون اور ریفری کی موجودگی میں خود دیکھ سکیں گےشعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ری ٹوٹلنگ کے عمل کو مزید شفاف اور قابلِ بھروسا بنانا ہےاعلامیہ میں پرچوں کے مشاہدے کے حوالے سے اصول ضوابط بھی درج ہیں جس کے مطابق جو طلبہ اپنے جوابی پرچے دیکھنا چاہتے ہیں وہ بور ڈکی طرف سے مقررہ اوقات اور مدت کے اندر ا ایک درخواست بورڈ کو فراہم کریں گے اور ساتھ حلف نامہ اور جس میں کہا جائے گا کہ وہ اپنے پرچوں کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں س سہولت کے لیے فی پرچہ فیس 1500 روپےمقررکئے گئے ہیں جو کہ نمبروں میں تبدیلی نہ ہونے کی صورت میں واپس کر دی جائے گی جب کہ ریٹ ٹوٹلنگ فیس 600 روپے ہی رہے گی طلبہ کو ایک تحریری حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ تمام قواعد و ضوابط سے اتفاق کرتے ہیں پرچے کے مشاہدے کے دوران طلباء اپنے والدین یا اساتذہ کو ہمراہ لا سکتے ہیں۔
پشاور سے مزید