پشاور (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج محمد حنیف نے اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنادی ۔استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم شیر محمد پر الزام ہے کہ اس نے زبانی تکرار پر طیش میں آکر 19فروری 2023 کو اسلامیہ کالج کے لیکچرر بشیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دفعہ 302,404کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا، جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم کو دفعہ 302کا جرم ثابت ہونے پر چودہ سال قید کی سزا سنادی جبکہ دفعہ 404میں ناکافی شواہد کی بناء پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات کردیئے ۔