• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کا ہری پور اور صوابی میں جوان مراکز میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ

پشاور(جنگ نیوز)ڈائریکٹر یوتھ افیٔرز خیبرپختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد نے ہری پور اور صوابی کے اضلاع میں زیر تعمیر جوان مراکز کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوںنے منصوبوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام منظور شدہ ڈیزائن اور معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کا ناقص اور غیر معیاری تعمیراتی کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹر نعمان مجاہد نے کہا کہ جوان مراکز صوبائی حکومت کے فلیگ شپ منصوبے ہیں جنہیں نوجوانوں کو جدید سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے، اس لیے ان منصوبوں کی بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق تکمیل ناگزیر ہے۔
پشاور سے مزید