• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیڑھیاں چڑھنے پر سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ کا انکشاف

دبئی (نمائندہ خصوصی)2017میںریٹائر ہونے والے 39سالہ یوسین بولٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویومیں ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب سیڑھیاں چڑھنے پر سانس پھول جاتا ہے، یہ بھی ایک چیلنج کی طرح محسوس ہونے لگا ہےزندگی مشکل ہوگئی ہے۔8اولمپک گولڈمیڈل جیتنے والے سابق ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ اب میں زیادہ تر وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارتا ہوں۔ انہیں اسکول جاتا دیکھتا ہوں، عام طور پر اگر کچھ خاص نہ ہو، تو میں بس گھر پر آرام کرتا ہوں ۔انہوں نے ورزش کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مجھے دوبارہ باقاعدہ ورزش شروع کرنی چاہیے۔ مجھے جم جانا پسند نہیں لیکن میں کافی عرصے سے دوڑ سے دور ہوں،اب واقعی دوڑنا شروع کرنا ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید