ڈبلن (جنگ نیوز)انگلینڈ نے ٹی20سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے ہیری ٹیکٹر 61اٹ آؤٹ، لورکن ٹکر اور پال اسٹرلنگ کے 34 رنز کی بدولت 196 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے ہدف 14 گیند قبل حاصل کر لیا۔ فل سالٹ 46گیندوں پر 89رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جوز بٹلر 28 اور کپتان جیکب بیتھل نے 24رنز اسکور کیے۔