دبئی (نمائندہ خصوصی) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت پاکستان ایشیا کپ میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب جھوٹے بیان پر خاموشی توڑ دی۔ جعلی پوسٹ کے مطابق پونٹنگ نے پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد مصافحہ سے گریز پر بھارت پر تنقید کی ہے۔ پونٹنگ نے لکھا کہ میں سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کچھ تبصروں سے واقف ہوں ۔ براہ کرم جان لیں کہ میں نے واضح طور پر یہ بیانات نہیں دیے اور حقیقتاً ایشیا کپ کے بارے میں کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا۔