دبئی(نمائندہ خصوصی)سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پالی یگورگے پاکستانی فیلڈر کی گیند سر پر لگنے سے امپائرنگ جاری نہ رکھ سکے،ایشیا کپ میں امارات کے میچ میں وہ کن کشن کا شکار ہوئے ان کی جگہ بقیہ میچ میں امپائرنگ بنگلہ دیش کے غازی سہیل نے کی۔روچیرا تکلیف کی حالت میں فیلڈ سے باہر چلے گئے۔