دبئی (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے بیٹر ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوز بٹلر بہتری پاکر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بابر اعظم 26 ویں اور محمد رضوان 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ صاحبزادہ فرحان 18 درجے چھلانگ کے بعد 56 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ صائم ایوب 5 درجہ تنزلی کے بعد 46ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بولرز میں بھارت کے ورون چکرورتی نمبر ون بن گئے ، جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ سفیان مقیم11 ویں اور ابرار احمد 16 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز ہاردیک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔