دبئی (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بناکر پاکستان بھارت میچ کے حوالے سے بیان جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتیوں نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے یہ اکاؤنٹ بنایا۔ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں تنازع کی وجہ بننے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر پاکستان مخالف پوسٹسں کو متعدد بھارتی صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا، جس میں انہوں نے پاک بھارت میچ میں اپنے متنازع فیصلے پر قائم رہتے ہوئے چیئرمین پی سی بی سمیت کھلاڑیوں پر تنقید کی۔ایک روز قبل، سوشل میڈیا ان کے نام سے اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا گیا کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو خبردار کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں نہیں کھیلے گا۔ پاکستان کے کھلاڑی ہمیشہ کرکٹ کو بدنام کرتے آئے ہیں چاہے وہ ماضی میں حفیظ اور اجمل ہوں (جنہیں میں نے چکنگ پر رپورٹ کیا تھا) یا موجودہ کھلاڑی جیسے فہیم اشرف اور ابرار احمد، اس لیے مجھے احتیاطی تدابیر لینا پڑیں۔