کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) محمد عبداللہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ساف انڈر17چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں بھوٹان کو 4-0 سے شکست دیدی۔ عبداللہ نے تین جبکہ حمزہ یاسر نے ایک گول کیا۔ پہلے ہاف میں پاکستان کو 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ محمد عبداﷲ نے 15، 25 اور 70ویں جبکہ حمزہ یاسر نے 67 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 19ستمبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔